کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ 14 سے روس میں شروع ہوگا

ماسکو : کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ 14 اکتوبر سے روس کے دالحکومت ماسکو میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد اور خواتین کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامٹ میں مردوں کے ایونٹ کے لئے 9 لاکھ 22 ہزار جبکہ خواتین کے ایونٹ کیلئے 10 لاکھ 32 ہزار کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں میزبان کھلاڑی کیرن خچانوف اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں روسی کھلاڑی داریا کاساٹکینا ٹائٹل کا دفاع کرینگی۔ 14 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ سات روز جاری رہنے کے بعد 20اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp