ہیوسٹن اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے امریکا میں شروع ہوگا

ہیوسٹن : ہوسٹن اوپن گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالف کھلاڑی آئن جیمز پولٹر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 75 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 10 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 13اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp