امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

برلن : جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں واقع امریکی ایئر بیس کے قریب پیش آیا، پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا تاہم پائلٹ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔حکام نے علاقے کے بڑے حصے کو بلاک کر دیا ہے جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئر فورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے تھے، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp