آسٹریلیا اور جارجیا کی ٹیمیں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پرسوں نبردآزما ہونگی

ٹوکیو : جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء میں کل جمعرات کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ میں آج جمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ جس میں پول ڈی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور جارجیا آمنے سامنے ہونگی۔
دونوں ٹیموں کا یہ آخری پول میچ ہے، آسٹریلوی ٹیم پول ڈی میں 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، جاپان، روس، ساموا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکا، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp