جڑواں شہر کی مربوط حکمت عملی سے ڈینگی کے کیسز میں آثار نمایاں ھونے لگے ، وفاقی سیکرٹری ہیلتھ

اسلام آباد : وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ جڑواں شہر کی مربوط حکمت عملی سے ڈینگی کے کیسز میں آثار نمایاں ھونے لگے ۔ بدھ کو ڈینگی کا اجلاس وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی زیرصدارت ہوا جس میں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور جڑواں شہر کی انتظامیہ ہوئی ۔اجلاس میں ڈینگی کینمجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ جڑواں شہر کی مربوط حکمت عملی سے ڈینگی کے کیسز میں آثار نمایاں ہونے لگے ،ہسپتالوں میں داخل ہونے والے 9000 مریض ہزار مریض مفت علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ،ہماری مشترکہ ٹیمیں سپرے کو بھی یقینی بنا رہی ہیں ۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp