اللہ احسن خان اور مہوش حیات کو ہدایت دے‘، سوشل میڈیا پر تبصرے

مہوش حیات اور احسن خان کے رقص کی ویڈیو آتے ہی مداحوں کی تنقید شروع ہو گئی

ہیوسٹن : نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اوراحسن خان کی ہم ایوارڈز کی تقریب کے دوران ڈانس ریہرسل کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کو بے ہودہ رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔7 ویں ہم ایوارڈز کا میلہ امریکی شہر ہیوسٹن میں سجا جہاں فنکاروں نے بہترین پرفارمنس دے کر خوب داد سمیٹی۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایوارڈ کی تقریب سے قبل اپنی اور احسن خان کی ڈانس ریہرسل کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر تعریف کرنے کے بجائے صارفین کی جانب سے تنقید شروع ہوگئی۔
مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور احسن خان 5 سال بعد ایوارڈ شو کے دوران ایک ساتھ پرفارم کرنے جارہے ہیں۔ مہوش حیات نے گلابی رنگ کے مختصر لباس میں رقص کیا جبکہ احسن خان نے بھی بڑھ چڑھ کر ان کا ساتھ دیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو دونوں کا انداز اور لباس ایک آنکھ نہیں بھایا اور ویڈیو پر تعریف کے بجائے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp