ڈونلڈ ٹرمپ مواخذہ تحقیقات، وائٹ ہاؤس کا تعاون سے انکار

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ جانبدارانہ اور غیرآئینی تحقیقات میں کسی بھی قسم کے حالات میں شریک نہیں ہو سکتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر کے دفتر نے باقاعدہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈیموکریٹ جماعت کے رہنماؤں میں بھیجے گئے ایک خط میں ان تحقیقات کو بے بنیاد اور آئینی طور پر غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ کیپولون نے اس خط میں ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی اور کانگریس کی تین کمیٹیوں کے ڈیموکریٹ سربراہان کو مخاطب کر کے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایسی تحقیقات کر رہے ہیں جو انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔خط میں ڈیموکریٹس پر 2016ء کے انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے اور تحقیقات کو آئینی طور پر غیرقانونی اور مروجہ طریقہ کار کی خلاف ورزی بھی قرار دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp