ایرانی انسٹاگرام اسٹارسحر طبر اخلاقی بدعنوانی کے الزامات کے تحت گرفتار

تہران : ایران کی انسٹاگرام اسٹار جس نے ہالی ووڈ اداکار انجلینا جولی سے ملتی جلتی اپنی تصاویر شائع کی تھی کو ثقافتی ،مذہبی، سماجی اور اخلاقی بدعنوانی کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سحر طبر کاسمیٹک سرجری کے ذریعہ اپنے چہرے کو ہالی ووڈ اداکار انجلینا جیسا کروانے کے بعداپنے چہرے کی تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کرنے کے بعد انسٹاگرام پر مشہور ہوگئی تھی ، انسٹاگرام واحد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کی ایران میں اجازت ہے جبکہ دیگر تمام مقبول پلیٹ فارم جیسے فیس بک اور ٹویٹر پر پابندی عائد ہے۔
ان پر توہین مذہب ، تشدد کو بھڑکانے ، نامناسب ذرائع سے آمدنی حاصل کرنے اور نوجوانوں کو بدعنوانی کی ترغیب دینے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں جن کے تحت وہ گرفتار ہو چکی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 9 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp