انٹر سکولز تحصیل اٹک کرکٹ چمپین شپ2019گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر 2اٹک نے جیت لی

اٹک : انٹر سکولز تحصیل اٹک کرکٹ چمپین شپ2019گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر 2اٹک نے جیت لی فائنل میچ گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر 2کے مابین کھیلا گیا ،یہ فائنل میچ اٹک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیاڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اٹک عبدالوحید بابر میچ دیکھنے کے لئے گرائونڈ میں آئے کھلاڑیوں کو مکمل کرکٹ یونیفارم میں نہ دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ایمپائیرز بھی شلوار قمیض میں کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ یہ ڈنگ ٹپائو پروگرام ہے انہوں نے بتایا کہ اتنا اچھا گرائونڈ جو کہ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے تعاون سے دیا گیا ہے اس میں بغیر یونیفارم اور ایمپائیرز کو شلوار قمیض میں کھڑا کر دیا گیا اس میچ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی عہدہدار بھی موجود نہ تھا تحصیل اٹک کے 22سکولوں میں سے صرف 4سکولوں نے کرکٹ کے ایونٹ میں حصہ لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی جانب سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بار بار ہدائت دی گئی تھی کہ تمام سکول ایونٹ میں شرکت کریں لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فارمیلٹی پوری کرنے کے لئے ایک دو میچ کرا دیئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے کہا کہ جو کھلاڑی کسی بھی کھیل میں نمایا کار کردگی دیکھائے گا اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گئے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp