شعیب اختر نے محمد شامی کو مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ قرار دے دیا

بھارتی فاسٹ باولر ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مایوس تھا، میں نے اسے حوصلہ دیا اور بتایا کہ وہ مستقبل میں ریورس سوئنگ کا سب سے بہترین باولر بن سکتا ہے: راولپنڈی ایکسپریس

لاہور : شعیب اختر نے محمد شامی کو مستقبل کا ریورس سوئنگ کنگ قرار دے دیا، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ بھارتی فاسٹ باولر ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مایوس تھا، میں نے اسے حوصلہ دیا اور بتایا کہ وہ مستقبل میں ریورس سوئنگ کا سب سے بہترین باولر بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین فاسٹ باولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت فاسٹ باولر محمد شامی دنیائے کرکٹ کا نیا ریورس سوئنگ کنگ بن سکتا ہے۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد شامی سے ان کی بات ہوئی تھی، بھارتی فاسٹ باولر مایوس تھا کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے کچھ نہیں کر سکا۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ میں نے محمد شامی کا حوصلہ بڑھایا اور اسے تلقین کی کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرے۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ انہوں نے محمد شامی کو بتایا کہ اس کی ریورس سوئنگ کافی بہترین ہے۔ وہ تھوڑی اور محنت کرے تو دنیائے کرکٹ کا نیا ریورس سونگ کنگ بن سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp