حمزہ فردوس نے اداکاری کے بعد وی لاگنگ شروع کردی

اسلام آباد : اداکار حمزہ فردوس نے ڈرامہ اداکاری کے بعد وی لاگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔لیجنڈری اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے حال ہی میں اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا اور اب انہوں نے ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے وی لاگنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ حمزہ فردوس ماضی میں ’’ملال یار، بن بادل برسات، اور جاں باز‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp