الحمراء میں تین روزہ ڈرامہ’’جال‘‘ جاری، ڈرامہ کی عوام میں بھر پور پذیرائی

, ٴلوگ اپنی فیملی کے ساتھ الحمرا کا ڈرامہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہی ہمارا اعزاز ہے : اطہر علی خان

لاہور : لاہورآرٹس کونسل الحمراء میںتین روزہ ڈرامہ ’’جال‘‘ پیش جاری ہے۔ یہ ڈرامہ نامور نگار اگاتھاکر ٹسی کے ناول سے ماخوذہے جو تھیٹر دیکھنے والے شائقین کیلئے بے حددلچسپی کا حامل ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمراء تھیٹر ترویج وترقی میں کلیدی کردارادا کررہاہے ،یہ ڈرامہ اس سلسلے کی کڑی ہے،الحمراء میں پیش ہونے والوں ڈراموں میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ اس کا حل بھی پیش کیا جاتاہے،ڈرامہ ’’جال‘‘ قدیم تھیٹر کی اعلیٰ اقدار کی تجدید نو ہے،الحمراء عوام کیلئے باقاعدہ تفریحی اورآگہی ڈرامے پیش کررہاہے ،جنہیں عوامی پذیرائی ملی رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈرامہ کی کہانی ، کرداروں کے درمیان مکالمے اور پیش کش اپنی مثال آپ ہے، لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ الحمرا کا ڈرامہ دیکھنا پسند کرتے ہیں، یہی ہمارا اعزاز ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ جال میں پورا ماحول پر اسراریت کی وجہ سے بے حد دلچسپی کا حامل ہے، تکنیک ،زبان، کہانی کے پلاٹ کے اعتبار سے ڈرامہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ڈرامہ میں سرفراز انصاری ،زوہیب حیدر،ظہیر تاج، زویاقاضی، عیشا شکیل ،حسن رضا،گلشن مجید، سلطان،امن چوہدری اور عمران ارمان نے اپنے فن مظاہرہ کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اورفنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا۔ڈرامہ 9اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp