حکومت سے ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ طلب

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ڈینگی کنڑول نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سے ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے توصیف رضا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت ڈینگی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔پولیس کی جانب سے سرویلنس کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp