بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے، خاتون اول ثمینہ علوی

گاؤں دیہاتوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، خواتین کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو فوری علاج کیا جائے، انٹرویو

کراچی : خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے اور خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ گاؤں دیہاتوں میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے، خواتین کسی بھی قسم کی تکلیف ہو تو فوری علاج کیا جائے۔اہلیہ صدرمملکت نے کہا کہ میڈیا ، ریڈیو کے ذریعے خواتین کو آگاہی فراہم کرناہوگی، خواتین کو علاج کرانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے، حکومت بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر کا علاج دنیا میں موجود ہے تاخیر نہیں کرنی چاہیے اور تشخیص پر فوری علاج شروع کرنا چاہیے، سوشل میڈیا اور چینلز پربھی خواتین کو آگاہی دینا ہوگی۔خاتون اول نے کہا کہ کراچی میں بریسٹ کینسر پر آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے، کم ازکم ایک سال تک بریسٹ کینسر سے آگاہی دینا ہوگی، خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچنے کیلئے احتیاط سے آگاہ کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ خدانخواستہ کسی کو ایسی بیماری ہوتو پورا گھر ختم ہوجاتاہے، ملک بھر میں عورت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا ، سرکاری ہسپتالوں میں میمو گرام کی مفت سہولت موجود ہے، صدرعارف علوی اور میں ملکر اس حوالے سے اقدامات کررہے ہیں۔ثمینہ علوی نے کہاکہ کوشش کریں گے پرائیوٹ اسپتالوں میں بھی میموگرام کا علاج مفت ہو، جناح ہسپتال میں بھی پورے سال میموگرام مفت ہوتا ہے، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے درخواست ہے کہ ایک یا دو ماہ مفت میمو گرام کریں۔
خاتون اول نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے آگاہی کو اس ماہ زیادہ اہمیت دے رہے ہیں ، غیرملکی سفارتکاروں کو بھی حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا ہے، لاہور، کے پی اور کراچی میں بریسٹ کینسر آگاہی مہم شروع کررہے ہیں، لاہور میں کل، کے پی میں 14اکتوبر اور کراچی میں 16 اکتوبر کو تقریب ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp