ْادویات کی قیمتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : ادویات کی قیمتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا کار کے متن میں کہاگیاکہ موجودہ دورِ حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں پانچویں مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔ اضافہ کی شرح پچھلے 40 سالوں میں سب سے زیادہ بتائی جا رہی ہے ۔ستمبر میں آنے والی ادویات کے نئے بیچ کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ۔ادویات کے بڑھائے گئے ریٹ کے ساتھ ستمبر 2019 کے نئے بیچ مارکیٹ میں آ گئے ۔ایماکسل 500mg ڈبی کی قیمت میں 53 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا کسی قسم کا اشتہار یا عوام کو آگاہی کے لئے ویب سائٹ پر تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp