ڈرامہ سیریل تھوڑا سا حق کا ٹیزر جاری

اسلام آباد : اداکار عمران عباس کے نئے ڈرامہ سیریل’’ تھوڑا سا حق‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ عائزہ خان اور عمران عباس ڈرامہ سیریل کوئی چاند رکھ کے بعد نئے ڈرامہ سیریل تھوڑا ساحق میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ ڈرامے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈرامے کا پہلے نام بھیگی پلکیں رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کر کے تھوڑا سا حق رکھا گیا ہے، ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں،دیگر کاسٹ میں صباء فیصل اور مشال خان بھی دکھائی دیں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp