فلم شیر دل روسی سینما گھروں میں آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

اسلام آباد : اداکار میکال ذوالفقار کی فلم’’شیر دل‘‘ روسی سینما گھروں میں آئندہ سال ( 2020ء میں) نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ شیر دل کے پروڈیوسر نعمان خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم روسی سینما گھروں میں2020ء میں دکھائی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ رانا خان، ثمینہ احمد، لیلا زبیری اور ابراہیم علوی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp