پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے ،راگا بوائز نے اسے نئی جدت دی ہے ‘ و لی حامد

بھائیوں نے والد سے کلاسیکل موسیقی کی بنیادی تربیت حاصل کر رکھی ہے ‘ خصوصی گفتگو

لاہور : اداکار وگلوکار ولی حامد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہمارے گھرانے کو بڑی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، پٹیالہ گھرانے کی پہچان کلاسیکل موسیقی ہے لیکن راگا بوائز نے اسے نئی جدت دی ہے اورکلاسیکل اور ویسٹرن میوزک کا امتزاج متعارف کرایا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کلاسیکل موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیں،ہمارے آبائو اجداد نے کلاسیکل موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام اور مقام بنایا ہے ۔ہم بھائیوں نے بھی اپنے والد سے کلاسیکل موسیقی کی بنیادی تربیت حاصل کی اور کلاسیکل موسیقی ہماری بنیاد ہے جسے ہم کبھی بھی چھوڑ نہیں سکتے کیونکہ یہی ہماری پہچان ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp