مارننگ شو کرنے کی خواہش نہیں ،پیشکش پر معذرت کر چکی ہوں‘ مشی خان

ڈرامہ سیریل ’’عروسہ ‘‘حقیقی معنوں میں میری پہچان بنی ،میرا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے

لاہور : اداکارہ مشی خان نے کہا کہ مارننگ شو کرنے کی ہرگز خواہش نہیں ،متعدد بار ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے مگر میں نے معذرت کر لی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مارننگ شو میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ ٹی وی ڈرامہ اور مارننگ شو میں زمین اور آسمان کا فرق ہے ۔ مشی خان نے کہا کہ میری پہلی ڈرامہ سیریل ’’عروسہ ‘‘حقیقی معنوں میں میری پہچان بنی اور اس میں نبھایا گیا میرا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے آج کے دور میں لیجنڈ فاطمہ ثریا بجیاجیسی کوئی رائٹرنظر نہیں آتا ۔ وہ معاشرے اور عوام کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی تھیںاور اسے مد نظر رکھتے ہوئے اپنی قلم کا بہترین استعمال کرتی تھیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp