طویل عرصے کے بعد ایور نیو اسٹوڈیو آمد پر اداکارہ صائمہ نور کا پرتپاک استقبال کیا گیا

فلموں سے خود عارضی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے ،جب سمجھوں گی کام کرنا ہے تو کر لوں گی‘ گفتگو

لاہور : طویل عرصے کے بعد ایور نیو اسٹوڈیو آمد پر فنکاروں نے اداکارہ صائمہ نور کاپرتپاک استقبال کیا ۔ اداکارہ صائمہ نور ایو ر نیواسٹوڈیو میں ہدایتکار سیدنور کی فلم کی ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے آئیں تو سینئر اداکار اچھی خان سمیت دیگر نے انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا ۔ صائمہ نور نے اپنی ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور میں ایور نیو اسٹوڈیو ہمارا دوسرا گھر ہوتا تھا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس فلم کا رائٹر اور ڈائریکٹر اچھا ہوگا وہ فلم ضرورکامیابی حاصل کرتی ہے ۔ میں نے فلموں سے خود عارضی طو رپر کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اورجب میں سمجھوں گی کہ مجھے فلموں میں کام کرنا ہے تو میں ضرور کام بھی کروں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 8 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp