اداکارہ آفرین خان کی سالگرہ،ساہیوال میں ساتھی فنکاروں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا،

مانگا منڈی : اداکارہ آفرین خان کی سالگرہ،ساہیوال میں ساتھی اداکاروں کے ہمراہ سالگرہ کیک کاٹا،آن لائن کے مطابق اداکارہ آفرین خان نے اپنی سالگرہ گذشتہ رات میرین تھیٹر ساہیوال میں منائی جس میں ان کے تمام ساتھی اداکار و اداکارائیں شریک ہوئیںجن میں اداکارہ لائبہ خان،مدیحہ خان،مکھناں،بابرہ علی،اداکار ندیم چٹا،سردار جمال زلفی،قربان پرنس اور خضرعباس و دیگر شامل تھے اس تقریب کی میزبانی کے فرائض شہزاد عاصی نے اداکیئے۔
اس موقع پراداکارہ آفرین خان نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور سب کا شکریہ اداکیا۔آفرین خان نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ وہ اپنی سالگرہ اس بار لاہور سے دور منا رہی ہیں جس میں ان کے کافی ساتھی اداکار اور دست شریک نہیں ہوئے ہیں انشا ء اللہ وہ جلد لاہور آکر بھی اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کریں گی جس میں ان کے تمام شوبز سے وابستہ لوگ شریک ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp