ابدی زندگی پانا چاہتا ہوں، عمران عباس

اسلام آباد : چھوٹی سکرین کے منجھے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ وہ ابدی زندگی پانے کے خواہشمند ہیں۔ایک پروگرام میں انہوں کہا کہ جب سے ان کی بہن کی وفات ہوئی ہے ان کا زندگی سے اعتبار اٹھ گیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے ہم بے وقت اور بے معنی چیزوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دوسروں کے لیے کچھ اچھا کر جائیںتو بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے دور میںمحبت ہوئی اور اب تک کرتا ہوں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انہیں اپنے پرانے محلے میں جا کر چنے چاٹ کھا کر اب بھی بہت اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے شعبہ اداکاری میں آنے کی وجہ پیسہ کمانا بتایا۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp