راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے

راولپنڈی : راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6938 ہوگئی،ڈینگی اب تک 35 قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا ۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پوٹھوہار ٹائون سے مزید 76 افراد ڈینگی کانشانہ بن گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہراور کینٹ سے مزید 63 افرادڈینگی کا شکارہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت گرنے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp