شان کی فلم ‘‘ضرار’’ کا پہلا ٹیزر رواں ماہ جاری کیا جائے گا

لاہور : اداکار شان شاہد کی نئی فلم ’’ضرار‘‘ کا پہلا ٹیزر رواں ماہ جاری کیا جائے گا جبکہ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔شان شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار خود مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کرن ملک ان کے مقابل ہیروئن ہوں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، نیر اعجاز، عدنان بٹ اور ڈیوڈ لارنس شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 7 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp