رانا ثناءاللہ کا ٹرائل شروع ہوگا تو ثبوت پیش کردوں گا، شہریار آفریدی

یہ رانا ثناء اللہ کا شہر ہے، میڈیا نے جتنے سوال کرنے کریں، یہ نہ سمجھنا کہ میں ڈر گیا، اگر میں نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ بھی ایسا کیا ہو، جس سے میں ایک بے گناہ کو ذلیل کروں، تو اللہ مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ کرے۔وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور : وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا ٹرائل شروع ہوگا تو ثبوت پیش کردوں گا، یہ رانا ثناء اللہ کا شہر ہے ، جتنے سوال کرنے کریں، یہ نہ سمجھنا کہ میں ڈر گیا ، میرا اور میری حکومت کا یہ مقصد نہیں بے گناہوں پر کیسز بنائیں ، بھینسوں کی چوری کے مقدمات قائم کریں، اگر ایسا کریں توپھر ہم پرلعنت ہو،اگر میں نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ بھی ایسا کیا ہو، جس سے میں ایک بے گناہ کو ذلیل کروں،تو اللہ مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ کرے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! آپ کے اقتدار کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، آپ کبھی بلاول کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کبھی مریم بی بی کے پیچھے لیکن جو اللہ سے مانگتے ہیں ان کو کسی کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ وہ اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہیں۔عمران خان اللہ سے مانگتا ہے، ہماری جتنی حکومت لکھی ہوئی ہے وہ ہم سے کوئی نہیں لے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رانا ثناء اللہ کا شہر ہے ،میڈیا نے جتنے سوال کرنے کریں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں یہاں آکرڈر گیا ہوں۔اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے نام کا ذکر اللہ کے فضل کے بغیر کسی کی زبان پر نہیں آسکتا۔انہوں نے کہا کہ میرا اور میری حکومت کا یہ مقصد نہیں بے گناہوں پر کیسز بنائیں ، بھینسوں کی چوری کے مقدمات قائم کریں، توپھر ہم پرلعنت ہو،اگر میں نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ بھی ایسا کیا ہو، جس سے میں ایک بے گناہ کو ذلیل کروں،تو اللہ مجھے مرتے وقت کلمہ نصیب نہ کرے۔
مزید برآں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعون نے کہا ہے کہکئی سیاسی چیلنجز کے باوجود حکومت سمجھتی ہے کہ سیاسی محاذ پر کوئی بھی ایسا چیلنج نہیں جو اس کے لئے باعث پریشانی ہو۔ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تتربتر ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ سیاست اور منافقت کر رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا سیاسی چیلنج درپیش نہیں جو حکومت کے لئے باعث پریشانی ہو۔
وزیر اعظم عمران خان آج بھی مقبول ترین رہنما ہیں اور عوام کے مفاد کے لئے قومی بیانیہ کو آگے لانے کے لئے سیاسی محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث معیشت کے مضبوط ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت منگائی پر قابو بانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات عوام کو منتقل کئے جارہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp