عمر ایوب خان اب ہفتہ کی بجائے ہر اتوار کو پبلک ڈے منعقد کریں گے

ہری پور۔ : وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے ہری پور آفس میں ہفتہ کی بجائے اب ہر اتوار کو پبلک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی مسائل سنیں اور حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی قائد عمر ایوب خان اب ہفتہ کی بجائے ہر اتوار کو ہری پور آفس میں پبلک ڈے کے دوران عوامی مسائل سنیں گے اور ہمراہ موجود متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp