سندھ ہائیکورٹ: متحدہ اور انصافی کامیاب امیدواران کیخلاف دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی اسمبلی کیدو حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ،عدالت نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شہزاد اعوان اور ایم کیو ایم کے کامیاب امیدوارعباس جعفری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت میں دائر کردہ اپیلوں کا تحریری فیصلہ18صفحات پر مشتمل ہے عدالت نے پی ٹی آئی کامیاب امیدوارملک شہزاد اعوان کیخلاف دائر درخواست بھی مسترد کر دی گئی، ان کے خلاف اپیل مسلم لیگ ن کے امیدوارصالحین نے دائر کی تھی۔دوسری جانب پی ایس128کے کامیاب امیدوارعباس جعفری کیخلاف درخواست بھی مسترد کر دی گئی، ان کی کامیابی کو پی ٹی آئی امیدوار نصرت انور نے چیلنج کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp