مولانا موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انکی خواہش پوری نہیں ہوگی،گورنر سندھ

کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے،عمراسماعیل کا تقریب سے خطاب

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کے اثرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہونگے۔ کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی سندھ حکومت اور میئر کا کام ہے، پوری دنیا میں لوکل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے شہر صاف کرے۔جمعہ کو گورنر ہاس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا نظام کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں تاکہ انھیں کوئی حصہ مل سکے، حکومت پانچ سال کہیں نہیں جانے والی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں، بہت جلد کراچی میں ہماری کارکردگی سامنے آئیگی، ہم سے سوال کی بجائے سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ کے شہروں کا کیا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہر کی صفائی کے لئے عام آدمی اپنا کردار ادا کرے، کچرہ اٹھانا شہری حکومت کا کام ہے، مضبوط مقامی حکومت ہی ایسے کام سرانجام دے سکتی ہے، اس موقع پرروٹری کلب پلاٹیم کی جانب سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کا صفائی کا سامان ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کے حوالے کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp