پی کے ایل آئی کو فعال نہ کرنے کیخلاف اور کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کیلئے درخواست پر سیکرٹری صحت اوردیگر کو نوٹس جاری

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پی کے ایل آئی کو فعال نہ کرنے کیخلاف اور کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پی کے ایل آئی ہسپتال میں مسلم لیگ (ن)کے دور میں من پسند افسروں کو نواز گیا،سپریم کورٹ میں من پسند افسروں کی کرپشن بے نقاب ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔استدعا ہے کہ پی کے ایل آئی ہسپتال۔کو فوری فعال کا حکم دیا جائے اور پی کے ایل آئی میں کرپشن کے معاملہ پر تحقیقات کی جائیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp