العربیہ شوگر ملز کی جانب سے ایس ای سی پی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے العربیہ شوگر ملز کی جانب سے ایس ای سی پی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایس ای سی پی سے جواب طلب کر لیا ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے العربیہ شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایس ای سی پی نے العربیہ شوگر ملز کو سکیورٹی ڈاکومنٹس کا اجرا ء روکتے ہوئے نیب سے این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔شریف خاندان کی زیر ملکیت العربیہ شوگر ملز نے نجی بنک سے 66 کروڑ 70 لاکھ کے مالی معاملات سے متعلق معاہدہ کیا۔استدعا ہے کہ ایس ای سی پی کے سکیورٹی ڈاکومنٹس جاری نہ کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp