چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں تعیناتی کے احکامات

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دیدی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال کو جج انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی ، مسعود ارشد کو انسداد دہشت گردی عدالت ملتان ،محمد نعیم ارشد کو انسداد دہشتگردی عدالت بہاولپور جبکہ مشتاق الٰہی کو انسداد دہشت گردی عدالت ڈی جی خان کا جج مقرر کر دیا گیا۔تمام ججز کو 5اکتوبر تک اپنی نئی تعیناتیوں کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp