مولانا فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے‘فیصل واوڈا

ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں، گفتگو

کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انشاء اللہ ایسا بٹھائیں گے کہ وہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی پوری قیادت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے الیکشن ہارنے کے بعد رونا رویا اور عدالت کا رخ کیا لیکن ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا صاحب نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھنے آرہے ہیں، مولانا صاحب بیٹھنے کیلئے آئیں، ایسا بٹھائیں گے کہ مولانا فضل الرحمان کا دوبارہ اٹھنا مشکل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کی گیڈر بھپکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزن کم کرنے کے لیے اڈیالہ جیل اور اٹک جیل میں ایکسرسائز مشین رکھ رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp