پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے ،نالائق حکمرانوں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پرویز ملک

ْجب تک نالائق ،نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی‘خواجہ عمران

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ نالائق حکمرانوں نے پہلے پاکستانی قوم کو دھوکہ دیا اوراب کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک نالائق ،نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔
پارٹی آفس میں رہنمائوں ار کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئینی بحران پیدا کررہی ہے تاکہ اپنی پسند کا چیف الیکشن کمشنر اور ارکان تعینات کرکے فارن فنڈنگ کیس دفن کیا جا سکے اور آئندہ الیکشن پر بھی اثرانداز ہوا جا سکے ۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم بتائیں ہسپتالوں میں ادویات کہاں ہیں ،وزیر صحت جواب دیں کینسر کی ادویات کہاں ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp