اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانیوالی 14پروازیں منسوخ

لاہور : اندرون اور بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 14پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،چائنہ ائیر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی دہلی جانے والی پرواز 270اور آنے والی پرواز 271، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز303،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684.، ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز470اور آنے والی پرواز 471،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654، پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758 جبکہ پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748منسوخ کر دی گئی ۔
گلف ائیر کی بحرین سے آنے والی پرواز 764،ایمرٹس ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 623اورقطر ائیر کی دوحہ جانے والی پرواز 621تاخیر کا شکار رہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp