میو ہسپتال میں بارہ سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

لاہور : میو ہسپتال میں بارہ سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 12سالہ فہد ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کے ہمراہ موجود تھا ۔فہاد نے وارڈ میں جانے کیلئے لفٹ استعمال کی لیکن اس کے درمیان پھنس گیا ۔ اطلاع ملنے پر ہسپتال انتظامیہ اور امدادی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔
بتایا گیا ہے کہ وقوعہ کے وقت لفٹ آپریٹر موجود نہیں تھا۔ بچے کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف دیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارہ سالہ بچے کے لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقا ت کا حکم دیدیا ۔و زیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 4 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp