Third ODI, Sri Lanka Target Of 298 Runs To Win Pakistan
3 Victims Of Gunthalica's Century, Mohammad Amir

تیسرا ون ڈے، سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 298رنز کا ہدف

گناتھلیکا کی سنچری،محمد عامر کے3شکار

کراچی : تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکانے پاکستان کو جیت کےلئے 298رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ۔محمد عامر کی پہلی وکٹ کے بعد گناتھلاکا اور تھریمانے نے 88 رنز کی شراکت داری قائم کی ، پھر محمد نواز نے اپنے پہلے اوور میں تھریمانے کو پویلین واپس بھیج دیا۔
گناتھلاکا اور انجلو پریرا کے بیچ 50 رنز مکمل ہونے کے بعد عثمان شنواری نے پریرا کو آﺅٹ کیا،گناتھلاکا نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے صرف 100 گیندوں میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کر لی،بھانوکا36رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،شیہان جے سوریا3رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،گنا تھلیکا 133رنز کی شاندار باری کھیلنے کے بعدمحمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے،ڈی سلوا10رنز بنا کر عامر کا تیسرا شکار بنے جبکہ سندکن بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوئے،تیسرے میچ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر امام الحق کی جگہ عابد علی اور عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا البتہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو ون ڈے ڈیبیو کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑے گا۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم اب سری لنکا کو کم سے کم ٹوٹل پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔سری لنکن ٹیم کے کپتان لہیرو تھریمانے نے نیشنل سٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی فائنل الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،سری لنکا نے سدیرا سماراوکراما، اسورو یوڈانا اور اوشادا فرنینڈو کی جگہ منود بھنوکا، لکشن سنداکن اور اینجلو پریرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے اور میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا،سرفراز احمد نے بتایا کہ عماد وسیم کی جگہ محمد نواز اور امام الحق کی جگہ عابد علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، عابد علی، فخر زمان، بابر زمان، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، محمد رضوان افتخار احمد، آصف علی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکن ٹیم کپتان لہرو تھریمانے، دنوشکا گناتھیکالا، اوشادا فرنینڈو، سدیراسمارا وکراما، شیہان ھو¿ جے سوریا، دسون شناکا، ونندو ہسارنگا، اینجیلو پریرا، مِنود بھنوسکا، اسورو اڈانا، نوان پریدپ، کسون رجیتھا، لہرو کمارا، لاکشن سنڈکن پر مشتمل ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 2 اکتوبر 2019

Share On Whatsapp