میشا شفیع کے وکیل نے گلوکار علی ظفرکے بیان پرجرح مکمل کر لی

لاہور : لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اداکار و گلوکار علی ظفرکے بیان پرجرح مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 07 اکتوبرتک ملتوی کردی۔دوران سماعت گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے بیان پرجرح کی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کر تے ہوئے فریقین کے وکلا ء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 ستمبر 2019

Share On Whatsapp