میشاء شفیع اور گلوکار علی ظفر کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی

لاہور۔21 ستمبر : لاہور کی سیشن عدالت نے ماڈل میشاء شفیع کے وکیل کی اداکار و گلوکار علی ظفرکے بیان پرجرح مکمل کرنے کے بعد کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبرتک ملتوی کردی۔عدالتی سماعت کے موقع پرگلوکارعلی ظفر اپنے بیان پر جرح کے لئے سیشن عدالت پیش ہوئے۔ میشاء شفیع کے وکیل نے علی ظفرکے بیان پرجرح کرتے ہوئے متعددسوالات کئے اور ہفتہ کو تیسرے روز جرح مکمل کرلی۔
علی ظفر اور میشاء شفیع نے ایک دو سرے کیخلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ میشاء شفیع کی درخواست کو صوبائی محتسب اور گورنر پنجاب پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔ میشاء شفیع کے الزام سے شدید اذیت ہوئی،معاشی نقصان اٹھانا پڑا، وقت کاضیاع بھی ہوا اور بہت سارے ثبوتوں کے ساتھ چھ مرتبہ عدالت پیش ہوا ہوں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 ستمبر 2019

Share On Whatsapp