ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اورفزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے ، میرے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ‘ میرا

نئی توانائی کے ساتھ شوبز سر گرمیاں شروع کرنے جارہی ہوں،نئے پراجیکٹ میں منفرد کردار میں نظر آئوں گی‘ خصوصی گفتگو

لاہور : نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہر شخص کو سال میں ایک بار ضرور اپنا میڈیکل اورفزیکل ٹیسٹ کرانا چاہیے ، میرے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اور میں نئی توانائی کے ساتھ شوبز سر گرمیاں شروع کرنے جارہی ہوں ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میر انے کہا کہ ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم ایک سال میںضرور اپنا میڈیکل اور فزیکل ٹیسٹ کرائے کیونکہ اگر آپ کو خدانخواستہ کسی طرح کی کوئی بیماری لا حق ہو گئی ہے تو اس کی بروقت تشخیص ہو سکے اور اس کا جلد علاج شروع ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر سال اپنا میڈیکل چیک اپ کراتی ہوں اور میرے دبئی کے ہسپتال میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور میں سپر ،سپر فٹ ہوں اور دوبارہ بہت اچھا کام کرنے والی ہوں ۔ میں دعائیں کرنے پر اپنے پرستاروں ، فیملی کے افراد اور دوستوں کی شکر گزار ہوں ۔میرا نے کہا کہ اب میں دوبارہ ایک نئی توانائی اکے ساتھ فلم انڈسٹری میں آرہی ہوں اور اورفلم ’’باجی ‘‘کے بعد میں ایک اور نئی فلم میں منفرد کردار میں نظر آئوں گی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 ستمبر 2019

Share On Whatsapp