نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیئر بخاری

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف نیب کے طریقہ کار پر انھیں تحفظات ہیں۔ جمعہ کو پی پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے خلاف تاحال تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 ستمبر 2019

Share On Whatsapp