امریکا کی وزیراعظم عمران خان کے مقبوضہ کشمیر پر بیان کی تعریف

پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے،ایلس ویلز کا بیان

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا یہ بیان اہم ہے کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔ایلس ویلز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جاکر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 ستمبر 2019

Share On Whatsapp