70 Year Old Man Wants To Marry Indian Badminton Star PV Sindhu, Threatens Abduction

70 سالہ بھارتی شخص کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی سندھو سے شادی کیلئے درخواست

اگر پی وی سندھو سے سرکاری سطح پر شادی نہیں کرائی گئی تو بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا کرکے شادی کر لوں گا:درخواست گزار ملائسامی

رام ناتھ پورم : بھارت کی 24 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹ (پی وی) سندھو عمومی طور پر اپنے کھیل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں تاہم میڈل یافتہ کم عمر کھلاڑی گزشتہ ہفتے اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب ان کے ہم وطن 70 سالہ شخص نے ان سے شادی کےلئے حکومت کو ایک درخواست دی۔گزشتہ ہفتے ریاست تامل ناڈو کے ضلع رام ناتھ پورم میں ضلع کلیکٹرآفیسر کی جانب سے منعقد کی گئی کھلی کچہری میں ایک عمر رسیدہ شخص نے خود سے 46 سال کم عمر کھلاڑی سے شادی کروانےکی درخواست دائر کی۔
70 سالہ ملائسامی نے ضلعی افسر کو تحریری طور پر جمع کرائی گئی درخواست میں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکی شادی 24 سالہ پی وی سندھو سے کروائی جائے۔70 سالہ شخص نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی وی سندھو سے ان کی شادی کے انتظامات کیے جائیں ورنہ وہ خود اس حوالے سے قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے،عمر رسیدہ شخص نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر انکی شادی پی وی سندھو سے سرکاری سطح پر نہیں کرائی گئی تو وہ بیڈمنٹن کھلاڑی کو اغوا کرکے شادی کر لیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر رسیدہ شخص نے کلیکٹر کو جمع کرائی گئی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان کی عمر 70 کی بجائے محض 16 سال ہے، انکی پیدائش 4 اپریل 2004 ءکو ہوئی ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عمر رسیدہ شخص کی درخواست پر ضلعی حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے۔خیال رہے کہ پی وی سندھو نے بھارت کے لیے بیڈمنٹن میں اولمپک میں چاندی کے تمغے جیتنے سمیت دیگر میڈل جیت رکھے ہیں اور ان کا شماربھارت کی بیڈمنٹن کی معروف ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہیں سائنا نہوال کے بعد دوسری بڑی کھلاڑی مانا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 ستمبر 2019

Share On Whatsapp