سعودی عرب کو اسلحے کی ترسیل پر پابندی برقرار رہے گی، جرمن حکومت

مجھے حکومت کے موقف کی تبدیلی کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا،جرمن چانسلر کی گفتگو

برلن : جرمن اسلحے کی سعودی عرب کو فراہمی پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب مارچ 2020ء تک ریاض حکومت کو کوئی ہتھیار اور عسکری ساز و سامان فروخت نہیں کیا جائے گا۔ جرمنی نے یہ پابندی گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد لگائی تھی۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے بقول انہیں حکومت کے موقف کی تبدیلی کا کوئی جواز دکھائی نہیں دے رہا۔ اس پابندی کی مدت رواں برس تیس ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp