Woman Claims She Nursed Pet Fish Back To Health After Half Its Body Rotted Away

خاتون کی تیمارداری نے مچھلی کا آدھا جسم سڑنے کے باوجود اسے زندہ بچا لیا

حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کافی وائرل ہوئی ہے۔ اس پوسٹ میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  اپنی پالتو گولڈ فش کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تصاویر میں مچھلی  کے جسم کا پچھلا حصہ نہیں ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مچھلی کے جسم کا پچھلا حصہ گل سڑکر الگ ہو گیا  تھا لیکن ان کی تیمارداری نے اس مچھلی کی جان بچا لی ہے۔
فیس بک پوسٹ  ، جسے لاکھوں لائکس ملے ہیں، میں کانیا تانتیویواتکل نے لکھا کہ چھ مہینے پہلے انہیں اپنی پالتو گولڈ فش کی طبعیت کچھ خراب لگی۔

اس کے بعد مچھلی کی دم گل سڑ کر جسم سے الگ ہوگئی۔ اس کے بعد مچھلی کے جسم کا گوشت گلنا سڑنا شروع ہوا اور اس کی ہڈیاں نظر آنے لگی۔کانیا نے  ایکوریم میں مچھلی کی چند تصاویر بنائی اور  ایک مچھلیاں فروخت کرنے والے  شخص کو دکھا کر اپنی پالتو مچھلی کے لیے دوائیاں طلب کیں۔ مچھلیاں فروخت کرنے والے شخص نے کہا کہ اس مچھلی کے بچنے کے چانسز کافی کم ہیں، اس لیے کانیا اسے پھینک کر نئی  پالتو مچھلی  خرید لے۔
کانیا نے ہمت نہیں ہاری ۔ انہوں نے چند ادویات خریدی اور اگلے چھ ماہ میں مچھلی کی ایسی تیمارداری کی کہ اس کی صحت بحال ہوگئی۔
12 ستمبر کو انہیں مچھلی کو دوائیاں دیتے  اور روز پانی بدلتے ہوئے 6 ماہ ہو چکے تھے۔اس دن انہوں نے مچھلی کی تصاویر شیئرکیں۔اس مچھلی کی نہ صرف صحت بحال ہو گئی بلکہ اس کے جسم کا پچھلا حصہ بھی بڑھنا شروع ہوگیا۔اگر مچھلی کی پہلے کی تصاویر دیکھیں جائیں تو یہ معجزہ لگتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Woman Claims She Nursed Pet Fish Back To Health After Half Its Body Rotted Away
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں