نواں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ (آکل) جاپان میں شروع ہوگا،

, نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی، 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی، پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان جاپان اور روس کے درمیان کھیلا جائیگا، تیاریاں مکمل

ٹوکیو ۔ : نواں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ (کل) جمعہ سے جاپان میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔ میگا ایونٹ میں 20 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 20 ٹیموں میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، میزبان جاپان، روس، ساموا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اٹلی، نمیبیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکہ، ٹونگا، آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے شامل ہیں۔
تمام 20 ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، میزبان جاپان، روس اور ساموا شامل ہیں۔ پول بی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، اٹلی، نمیبیا اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پول سی میں انگلینڈ، فرانس، ارجنٹائن، امریکہ اور تونگا کی ٹیمیں شامل ہیں اور پول ڈی میں آسٹریلیا ویلز، جارجیا، فجی اور یوروگوئے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ پہلی بار ہے کہ رگبی ورلڈ کپ ایشیا میں منعقد ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ پول اے کی ٹیموں میزبان جاپان اور روس کے درمیان ٹوکیو سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 اور 20 اکتوبر کو کھیلے جائینگے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 26 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائیگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رگبی ورلڈ کپ ہر چار سال کے بعد ہوتا ہے، رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلی مرتبہ آغاز 1987ء میں جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ رگبی رولڈ کپ کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سب سے زیادہ تین مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ چیمپئن بن چکی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔
1987ئ کا پہلا ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیتا اس کے بعد 1991ء میں آسٹریلیا، 1995ء میں جنوبی افریقہ، 1999ء میں آسٹریلیا، 2003ء میں انگلینڈ، 2007ء میں جنوبی افریقہ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے بعد ، 2011 ء اور 2015ء میں نیوزی لینڈ نے مسلسل دو مرتبہ ٹائٹل جیتا۔ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم اس مرتبہ ٹائٹل جیت کر ہیٹرک مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ دوسری ٹیمون کے کپتانوں نے بھی ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور میگا ایونٹ میں سخت اور کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp