وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے

وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں ، رپورٹ

ریا ض : وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب چلے گئے جہاں سے وہ امریکہ کیلئے روانہ ہونگے ،وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 19 اور 20 ستمبر پر مشتمل ہوگا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے ،وزیر اعظم عمران خانن اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہ کریں گے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام،کرفیو اور کشمیریوں پر مظالم پر بھی بات کی جائے گی ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی صورتحال اور معاشی ترقی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا،دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا جائے گا ،وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں ،وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سعودی عرب سے ڈائریکٹ امریکہ کیلئے روانہ ہونگے

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp