دانش تیمور ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں سلطان کا کردار ادا کریں گے

اسلام آباد : اداکار دانش تیمور ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں سلطان کا کردار ادا کریں گے۔ دانش تیمور اس نئے ڈرامہ سیریل میں ڈرامہ ’’ہانیہ ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زویا ناصرکے ساتھ دکھائی دیں گے جبکہ ڈرامے میں علی عباس،حنا بخاری، محمود اسلم دانش تیمور اور زویا ناصر اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے کے ہدایت کار ذیشان احمد ہیں جو سیونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے۔ ڈرامے کی عکس بندی جاری ہے جو جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 19 ستمبر 2019

Share On Whatsapp