Love Is In The Air: Pics From High-Wire Artist's Wedding On Tightrope

تنی ہوئی رسی پر ہونے والی شادی کی انوکھی تقریب


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_fbpost' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

جرمنی کے ایک ٹاؤن برایزاخ میں ہفتے کو  ہوا میں شادی کی ایک انوکھی  تقریب منعقد کی گئی۔ شادی کی اس تقریب میں دلہا اور دلہن  تنی ہوئی رسی  سے لٹکی ہوئی کرسیوں پر بیٹھے تھے جبکہ ایک موٹر سائیکل  رسی پر چلتے ہوئے ان کرسیوں کو کھینچ رہا تھا۔
33 سالہ اینا ٹرابر   کی شادی کی یہ تقریب  اُن کے آبائی علاقے کے مارکیٹ میں تنی ہوئی رسی پر منعقد ہوئی۔

مقامی نیوز آؤٹ لٹ بی این این کے مطابق  اینا کا تعلق فنکاروں کے ٹرابر خاندان  سے ہے۔انہوں نے ایک منفرد طریقے سے  اپنی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔شادی کی تقریب میں اینا کے والد جوہان ٹرابر نے  رسی پر موٹر سائیکل کو کھینچا۔
اس انوکھی  شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں  اینا اور اُن کے شوہر کو  تنی ہوئی رسی پر جھولے پر بیٹھے اور اُن کے والد کو موٹر سائیکل سے اسے کھینچتے دکھایا گیا ہے جبکہ نیچے موجود لوگ  ہوا میں ہوتی اس انوکھی شادی کو دیکھ رہے ہیں۔
اینا نے انگلش 24 نیوز کو بتایا کہ  اہماری شادی کے تنی ہوئی رسی ایک اچھا آغاز ہے۔


تاریخ اشاعت : منگل 17 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں