Japanese Festival Cooks Up World's Largest Serving Of Fried Chicken

جاپانی فیسٹیول میں فرائیڈ چکن کی دنیا میں سب سے بڑی ڈش تیار ‎

جاپان کے فوڈ فیسٹیول میں فرائیڈ چکن کی دنیا کی سب سے بڑی ڈش کی تیاری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس ڈش کی تیاری میں 18 ریسٹورنٹس  نے حصہ لیا۔
جاپان کی اوئیتا پریفیکچر  کے ناکاتسو شہر میں ہونے والے کاراج فیسٹیول کے دوران 18 ریسٹورنٹس نے مل کر فرائیڈ چکن کی ایک ڈش تیار کی۔ اس ڈش کے لیے 3675 پاؤنڈ فرائیڈ چکن استعمال کیا گیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ترجمان  نے تصدیق کی   کہ  اس فوڈ فیسٹیول میں  2017 میں  توتوری پریفیکچر میں بنائی گئی 3373 پاونڈ کی  فرائیڈ چکن ڈش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بعد میں اس ڈش کو فیسٹیول میں شریک لوگوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں