اداکارہ ثناء بٹ کو دل کا دورہ ،ہسپتال داخل

لاہور : اسٹیج کی نامور اداکارہ ثناء بٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء بٹ کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں دل کا دور ہ پڑنے کی تشخیص کر کے ان کاعلاج شروع کردیا ہے ۔ اسٹیج کے فنکاروںنے ثناء بٹ کے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 ستمبر 2019

Share On Whatsapp